گزشتہ خبریں

ہوم پیج

13 اپریل, 2019

راولپنڈی سکول اینڈ کالج کے نتائج اور یوم والدین کے حوالے سے تقریب

راولپنڈی(ایجوکیشن رپورٹر)راولپنڈی پبلک سکول اینڈ کالج کے سالانہ نتائج اور یومِ والدین کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر و سردار عتیق احمد خان تھے ،جبکہ ادارہ راولپنڈی پبلک سکول اینڈ کالج سسٹم کے ڈائریکٹر خان عبداللہ خان اور کوآرڈینیٹر حبیب خان نے خصوصی شرکت کی ،تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات ، ٹیبلوز ، کلچر شو پیش کیے ، خوبصورت پروگرامات پیش کرنے پر شرکاء تقریب نے بچوں کی کاوشوں کو سراہایونین کونسل 27 مسلم ٹاون کے چیئرمین اظہر اقبال ستی ، معروف کاروباری شخصیت اسرار عباسی ، گلفراز عباسی ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار تنویرصدیقی ، فرقان ، کریم ، شاکر عباسی ، سعد عباسی سمیت سکول کے طلبہ و طالبات کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ، تعلیمی میدان بہترین کارگردی دینے پر بچوں کو تعریفی شیلڈز دیں ۔
راولپنڈی پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل سید افراز گردیزی نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔


  • x